اقوام متحدہ کی ڈاک انتظامیہ(یو این پی اے) کی فراہم کردہ تصویر میں سانپ کے سال کے ڈاک ٹکٹ کی شیٹ دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ بہار میلہ تقریب میں تفریح اورغور و فکر کے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب کی خاص باتوں میں بیجنگ اوپرا کادلکش مظاہرہ شامل تھا، اس نے ثقافتی تبادلے کو بہترین انداز میں اجاگر کیا۔
اقوام متحدہ کے چینی بک کلب کے زیر اہتمام گالا میں مشہور چینی روایتی فنون لطیفہ کے نوجوان طالب علموں کی ایک جوڑی کی جانب سے بیجنگ اوپرا کے2 شاہکاروں کے اقتباسات ، منفرد ملبوسات، دلکش حرکات اور متاثرکن کہانی سنانے کے مظاہرے نے بھرپور داد وصول کی۔
10 سالہ ژانگ جِنگ وین اور9 سالہ وی جیا ہے چین کے ثقافتی ورثے کے مظاہرے اور ثقافتی تبادلے کے حصے کے طور پر بیجنگ سے پرفارمنس دینے کے لیے آئے جس کے ذریعے چین کی بھرپور فنون کی روایت کو عالمی سطح پر پیش کیا گیا۔
ان کی پرفارمنس نے ایک ایسی شام میں رنگینی کا اضافہ کیا جس میں عالمی یکجہتی اور تجدید پر غور کیا گیا جو آنے والے سانپ کے قمری سال کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کا مظاہرہ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ اور اقوام متحدہ کے بعض اعلیٰ حکام کے خطاب میں کیا گیا۔
تقریب میں 500 سے زائد افراد سے خطاب کرتے ہوئےفو نے دل کی گہرائیوں سے نئےسال کی مبارکباد دی اور اقوام متحدہ کے مشن کی حمایت کرنے والے تمام افراد اور چین کے عالمی ادارے کے ساتھ جاری تعاون پر اظہار تشکر کیا۔
فو نے کہا کہ بہار کا تہوار نہ صرف چین کی سب سے اہم روایتی تعطیل ہے بلکہ یہ چین کی ثقافت کو دنیا سے جوڑنے کا ایک پل بھی ہے۔
انہوں نے اس تہوار کو دسمبر میں یونیسکو کی انسانیت کی غیر مادی ثقافتی ورثہ کی نمائندہ فہرست میں شامل کئے جانے کا ذکر کیا ۔
فو نے عالمی مسائل کے حل میں چین کے کثیرالجہتی نقطہ نظر پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل لی جن ہوا نے اپنے خطاب میں عالمی ادارے کی 80ویں سالگرہ کے قریب آنے کے موقع پر اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ۔
