اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران زراعت اور دیہی معیشت میں مسلسل بہتری

چین میں 2024 کے دوران زراعت اور دیہی معیشت میں مسلسل بہتری

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شہر کورلا میں ایک ڈرون کپاس کے کھیت میں زرعی کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر برائے زراعت اور دیہی امور ژانگ شنگ وانگ نے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس کے دوران  کہا ہے کہ چین نے 2024 کے دوران اپنی زراعت اور دیہی معیشت میں مستحکم بہتری حاصل کی ہے۔

ژانگ نے  پیر کے روز پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 2024 میں چین کی زرعی پیداوار نے ایک نیا سنگ میل عبور کیا، کسانوں کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا اور دیہی معاشرہ ہم آہنگ اور مستحکم رہا،اس نے ملکی معیشت اور معاشرے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مضبوط معاونت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران چین کی اناج کی مجموعی پیداوار پہلی بار14کھرب جن (700 ارب ٹن) سے تجاوز کر گئی جو کہ 2023 سے 22.18 ارب جن زیادہ ہے۔

نائب وزیر کے مطابق ملک بھر میں بڑے زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ کےکاروباری اداروں کی آپریٹنگ آمدنی  مجموعی طور پر 180 کھرب یوآن (25کھرب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرجانے کی توقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2024 کے اختتام تک 3کروڑ 30لاکھ 50 ہزارافراد نے غربت سے نکل کر روزگار حاصل کیا، یہ مسلسل چوتھا سال ہے کہ یہ تعداد3کروڑ سے زائد رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!