منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اختلافات مناسب انداز سے نمٹانے کو...

چین نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اختلافات مناسب انداز سے نمٹانے کو تیار ہے، ترجمان

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ پریس کانفرنس کررہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اختلافات کو مناسب انداز سے نمٹانے کو تیار ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو یومیہ پریس کانفرنس میں نئی امریکی انتظامیہ سے چین کی توقعات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  چین اور امریکہ کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے لئے مفید  جبکہ محاذ آرائی نقصان دہ ہے جس کا اظہار چین ۔ امریکہ تعلقات کی تاریخ سے واضح طور پر ہوتا ہے۔

ماؤ کا مزید کہنا تھا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مستحکم، مثبت اور پائیدار چین۔ امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں اور عالمی برادری کے لئے امید افزا ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید اصولوں کو برقرار رکھنے، بات چیت اور رابطے مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اختلافات کو مناسب انداز سے نمٹانے،باہمی مفید تعاون وسیع کرنے اور نئے دور میں  چین اور  امریکہ کے لئے ساتھ چلنے کا درست راستہ تلاش کرنے کو تیار ہے جس سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ ہو۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!