اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں اعلیٰ درجے کی صنعتوں میں21 لاکھ سے زائد ماہرین موجود...

بیجنگ میں اعلیٰ درجے کی صنعتوں میں21 لاکھ سے زائد ماہرین موجود ہیں، رپورٹ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش میں چائنہ ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن (سی آر آر سی) کے بوتھ پر بلٹ ٹرین ماڈلز کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ایک نئی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے ہنر مند وسائل حالیہ برسوں میں مسلسل بڑھ رہے ہیں اور 2023 تک اعلیٰ درجے کی صنعتوں میں ماہرین کی تعداد21لاکھ6 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔یہ چینی دارالحکومت کے مجموعی ہنر مند افراد کےپول کا 26.2 فیصد ہے۔

روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق بیجنگ میونسپل ہیومن ریسورسز ریسرچ سنٹر اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اسٹریٹیجی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی بیجنگ کے ہنرمند وسائل کے حوالے سے 2023 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بیجنگ کی اعلیٰ درجے کی صنعتوں میں ہنر مند افراد کی فراہمی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور سب سے زیادہ اضافہ دوا سازی اور صحت، ماحول دوست توانائی، ماحولیاتی تحفظ اور سمارٹ سٹی کے شعبوں میں دیکھنے کو ملا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہنر مند افراد کی مانگ4 اہم صنعتوں بلاک چین، ماحول دوست توانائی اور ماحولیاتی تحفظ، دوا سازی اور صحت، سمارٹ پیداوار اور سازو سامان میں بڑھ رہی ہے۔

بیجنگ میونسپل ہیومن ریسورسز ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اسٹریٹیجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ژانگ تیان یانگ نے کہا کہ ہنر مند افراد اور صنعتی سلسلے کے درمیان مثبت تعلق  بیجنگ کے ہنر مند وسائل کی ایک اہم خصوصیت ہے۔

ژانگ کے مطابق حالیہ برسوں میں بیجنگ میں ہنر مند افراد کی تعداد اور معیار دونوں میں بہتری آئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!