چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر لہاسا میں شہری بارخور سٹریٹ کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے نے 2025 میں مضبوط معاشی اور سماجی ترقی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بنیادی سہولتوں کی تعمیر، ماحولیاتی تحفظ اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو علاقائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
علاقائی حکومت کے قائم مقام چیئرمین گاما سیڈین نے علاقائی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شی زانگ کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2024 میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا اور اس سال خطے نے 7 فیصد سے زیادہ کی ترقی کا ہدف مقرر کیا ہے جو 8 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
سال 2025 شی زانگ خود مختار خطے کے 60 ویں یوم تاسیس کا سال ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سال خطے نے سیچھوان-شی زانگ ریلوے سمیت بڑے منصوبوں کی تعمیر میں 200 ارب یوآن (تقریباً 27.8 ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ سرمایہ کاری 2024 کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے جب 21 بڑے منصوبوں پر 170 ارب یوآن سے زیادہ خرچ کئے گئے تھے۔ ان منصوبوں میں لہاسا-شی گازے ہائی وے بھی شامل تھی جو 2024 میں فعال ہوگئی تھی۔
حکومتی رپورٹ کے مطابق یہ خطہ اپنی معیشت کی ترقی کے دوران ماحولیات کو ترجیح دیتا رہا ہے۔ یہ 2025 میں ٹھوس فاضل مادے کی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کے ضوابط کی قانون سازی کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ توقع ہے کہ اس سال 10لاکھ مو (تقریباً 66،667 ہیکٹر) سے زیادہ کی شجرکاری بھی مکمل کی جائے گی۔
7 جنوری کو شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس میں 126 افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات منہدم ہوگئے تھے۔
جمعرات کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کو سردی سے بچانے کے لئے 5 ہزار 152 عارضی مکانات قائم کے گئے ہیں۔
گاما سیڈین نے رپورٹ میں کہا کہ یہ علاقہ آفات کے بعد امدادی کام جاری رکھے گا اور زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لئے محفوظ اور گرم موسم سرما کو یقینی بنانے کے لئے عارضی اور عبوری آبادکاری کو مربوط بنائےگا۔
