بدھ, اگست 27, 2025
تازہ ترینچین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ کے حیرت انگیز برفانی مناظر سیاحوں...

چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ کے حیرت انگیز برفانی مناظر سیاحوں کی گہری دلچسپی کا باعث بن گئے

ہیڈ لائن:

چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ کے حیرت انگیز برفانی مناظر سیاحوں کی گہری دلچسپی کا باعث بن گئے۔

جھلکیاں:

چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ کے حیرت انگیز برفانی مناظر سیاحوں کی گہری دلچسپی کا باعث بن گئے ہیں۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ہاربن کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی لیاؤیانگ، ہونان سے آیا ہوا سیاح

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چھاؤ لوین، گوانگ ڈونگ سے آئی ہوئی سیاح

4۔ ہاربن آئس سنو ورلڈ کے مختلف مناظر

5۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): فان وین شوان، بیجنگ سے آئی ہوئی سیاح

6۔ ’’سنو ٹاؤن‘‘ کے مختلف مناظر

7۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ چھی یاؤ، شنشی سے آئی ہوئی سیاح

8۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): وی سی، گوانگ ڈونگ سے آئی ہوئی سیاح

تفصیلی خبر:

اس سردی کے موسم میں، چین کا شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ اپنے سحر انگیز برفانی مناظر  کے باعث سیاحوں کو اپنی طرف  متوجہ کر رہا ہے۔صوبائی دارالحکومت ہاربن، چین میں "برف اور سردی کے شاہی تاج” کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ شہر لاکھوں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف مائل کر رہا ہے۔  یہاں برف اور سردی کی سیاحت کی صنعت میں زبردست اضافہ اس کی مقبولیت کی خاص وجہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی لیاؤیانگ، ہونان سے آیا ہوا سیاح

’’ میرے خیال میں یہاں یہ سب کچھ واقعی بہت مزے دار ہے۔ ہم جنوبی علاقے سے آئے ہیں۔ وہاں ہمیں عام طور پر برف دیکھنے کا موقع نہیں ملتا۔ ہاربن میں اتنی زیادہ برف دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ ہم نے برف کی سلائیڈز کا بھی تجربہ کیا اور منجمد دریا پر چہل قدمی بھی کی ہے۔ میرے خیال میں یہ ہمارا ایک بہت خاص دورہ ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چھاؤ لوین، گوانگ ڈونگ سے آئی ہوئی سیاح

’’ ہم یہاں 5 دن سے ہیں اور کل واپس جا رہے ہیں۔ آج دوپہر ہم سائبیریا کے شیر  دیکھنے جائیں گے اور برف میں مچھلی پکڑنے کی کوشش بھی کریں گے۔ جنوبی علاقے میں ہمیں یہ تفریح میسر نہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہاربن واقعی ایک دلکش شہر ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ چین کے شمال مشرقی علاقے کے لوگ بہت زیادہ گرم جوش اور خوش آمدید کہنے والے ہیں۔‘‘

ہاربن آئس-سنو ورلڈ، برفانی موسم کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا تفریحی پارک ہے۔

اس پارک کا افتتاح 21 دسمبر 2024 کو ہوا تھا۔ صرف 20 روز میں یہاں 10 لاکھ سے زائد لوگ کھنچے چلے آئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): فان وین شوان، بیجنگ سے آئی ہوئی سیاح

’’میں بیجنگ سے ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ہاربن آئس-سنو ورلڈ بہت خوبصورت ہے۔ یہاں بہت زیادہ لوگ آئے ہوئے ہیں۔  اور اسی وجہ سے یہاں زیادہ سردی نہیں لگ رہی۔ یہ ہر ایک کی محبت اور گرمجوشی ہی ہے کہ یہاں کا منفی 30 ڈگری درجہ حرارت بھی کم سرد محسوس ہوتا ہے۔‘‘

ہاربن کے علاوہ، مودان جیان کے شہر میں واقع ’’برف کا قصبہ ‘‘ بھی سردیوں کی سیاحت کے لئے ایک اہم مقام کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔یہ شہر  سردی کے اپنے طویل موسم اور منفرد برفانی مناظر کے حوالے سے خاص شہرت رکھتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ چھی یاؤ، شنشی سے آئی ہوئی سیاح

’’ یہ ’برف کا قصبہ‘ خاص طور پر ایک خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔ میرے لئے یہ پہلا موقع ہے کہ میں یہاں چھتوں پر برف کی اتنی موٹی تہہ دیکھ رہی ہوں۔ یہ بہت شاندار ہے اور میں حقیقت میں اس سے لطف اٹھاناچاہتی ہوں۔ مجھے یہاں آنا بہت اچھا لگا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): وی سی، گوانگ ڈونگ سے آئی ہوئی سیاح

’’ آج صبح ہم جلد ہی جاگ گئے تھے۔ میں نے اپنے بچے کو سکینگ کرائی، برف کے گولے بنائے اور پھر ہم برف کی سلائیڈ سے نیچے اترے۔  ’برف کا قصبہ‘ سب کو خوش آمدید کہہ رہا تھا۔ ہم نے یہاں خوشی خوشی وقت گزارا !‘‘

ہاربن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کےشمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے برفانی مناظر دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت ہاربن کو چین میں "برف اور سردی کا شاہی تاج” کہا جاتا ہے۔

یہ شہر لاکھوں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف مائل کر رہا ہے۔

’ہاربن آئس،سنو ورلڈ‘، برفانی موسم کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا تفریحی پارک ہے۔

افتتاح کے پہلے 20 روز میں ہی 10 لاکھ سے زائد سیاح اس پارک  کی سیر کے لئے  آئے۔

سیاح یہاں منجمد دریا پر چہل قدمی اور برف کی سلائیڈز کا تجربہ کرتے ہیں۔

سیاحوں کے لئے یہاں سائبیریا کے شیر  دیکھنے کا بھی موقع  ہے اور برف میں مچھلی پکڑنے کی تفریح بھی۔

 اس علاقے کے لوگ خوش آمدید کہنے والے ہیں۔ ہر ایک کی محبت اور گرمجوشی بے مثال ہے۔

 مودان جیان میں ’’برف کا قصبہ ‘‘ بھی منفرد برفانی مناظر کے حوالے سے خاص شہرت رکھتا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!