اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیرخزانہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ

وزیرخزانہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم 2025  کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ ہوگئے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم دوہزارپچیس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ بیس سے چوبیس جنوری تک جاری رہنے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیرخزانہ دورے کے دوران مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سیاسی۔ تجارتی اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیرخزانہ مختلف نشستوں اور مذاکروں سے خطاب کے ذریعے ملک کا معاشی منظر نامہ واضح کریں گے۔ دورے کے دوران وہ منتخب عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انٹرویوز بھی دیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!