اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے2نئے ایڈیشنل ججز ایڈیشنل جج محمداعظم خان اور ایڈیشنل جج انعام امین منہاس سے چیف جسٹس عامرفاروق نے حلف لیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 نوتعینات ججز سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ججزسےحلف لیا۔
نوتعینات ججز میں آصف ریکی، ایوب ترین اور نجم الدین مینگل شامل ہیں۔ 3ججز کی تقرری کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہوگئی۔
