جمعہ, دسمبر 19, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کا ،پینٹاگون پر وینزویلا کے قریب کشتی حملوں کی ویڈیو...

ٹرمپ کا ،پینٹاگون پر وینزویلا کے قریب کشتی حملوں کی ویڈیو جاری کرنے کے لئے دباؤ

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ دفاعی پالیسی کو قانونی شکل دینے کے بل پر دستخط کر دئیے، جس میں ایک  شق شامل ہے جس  کےتحت پینٹاگون پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ وینزویلا کے قریب مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر امریکی حملوں کی ویڈیو جاری کرے۔

اس شق کے تحت امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے سفری بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ اس وقت تک روک لیا جائے گا جب تک پینٹاگون کانگریس کو ان حملوں کی غیر ترمیم شدہ تصاویر فراہم نہیں کرتا۔

یہ اقدام کانگریس میں ہیگسیتھ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حملے کی اصل ویڈیو جاری کریں جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2 ستمبر کے  حملے میں بچ جانے والے 2 افراد کو دوسرے حملے میں اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ پہلے حملے میں نشانہ بنائی گئی کشتی کے ملبے کے ساتھ چمٹے ہوئے تھے۔

یہ شق سال 2026 کے لئے 901 ارب امریکی ڈالر کے قومی دفاعی اتھرائزیشن ایکٹ کا حصہ ہے، جو اندازاً ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست سے 8 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

3 ہزار سے زیادہ صفحات پر مشتمل دفاعی بل میں امریکی فوج کی تنخواہوں میں 4 فیصد اضافہ، پینٹاگون کی ہتھیاروں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اصلاحات، امریکی گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام کی ترقی دینے اور فوجی تیاری کو فروغ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔

اس بل کے تحت ٹرمپ انتظامیہ دو سال تک ہر سال 40 کروڑ ڈالر یوکرین کے لئے ہتھیار بنانے کی خاطر مختص کرے گی اور یورپ اور جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد کو اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر کم کرنے پر پابندیاں ہوگی۔

اس اقدام کے تحت جہاز سازی کے لئے 26 ارب ڈالر، طیاروں کے لئے 38 ارب ڈالر اور گولہ بارود کی پیداوار بڑھانے کے لئے 25 ارب ڈالر کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!