سڈنی(شِنہوا)آسٹریلوی پولیس نے کہا ہے کہ جنوب مغربی سڈنی سے جن 7 مردوں کو مبینہ پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ان کابونڈی بیچ فائرنگ واقعے کے حملہ آوروں سے نظریاتی تعلق ہے۔
مرکزی سڈنی سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر لیورپول کے نواح سے 7 مردوں کے گروپ کو بھاری اسلحے سے لیس تکنیکی آپریشنز کے افسران نے اس وقت گرفتار کیا جب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہاں ممکنہ پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
آسٹریلوی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) پولیس کے ڈپٹی کمشنر ڈیوڈ ہڈسن نے کہا کہ پولیس کو یقین ہے کہ گرفتار مرد انتہا پسند نظریہ رکھتے ہیں۔
ہڈسن نے مزید کہا کہ پولیس کو معلومات ملی ہیں کہ 7 مردوں کے جس گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے، پڑوسی ریاست وکٹوریا سے سڈنی آیا تھا اور بونڈی بیچ جانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ یہ افراد ممکنہ طور پر ہتھیار حاصل کرتے، تکنیکی افسران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔



