امریکی سکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے-(شِنہوا)
نیویارک(شِنہوا)امریکہ میں رواں سال کنڈرگارٹن سے 12 ویں جماعت تک سکول کے اوقات میں کمیپس میں ہونے والی فائرنگ سے 31 ہزار سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے سکول شوٹنگ ٹریکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سکولوں میں فائرنگ کے واقعات نسبتاً کم ہوتے ہیں تاہم تقریباً ہر روز ہی سکول میں بندوقیں لائی جاتی رہی ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک سکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں پیر کے روز ابونڈنٹ لائف کرسچن سکول میں ہلاک ہونے والے طالب علم اور استاد بھی شامل ہیں ۔ رواں سال فائرنگ کے واقعات میں متاثرہ تقریباً 50 افراد زندہ بچ گئے ہیں۔
رواں سال مجموعی طور پر 21 ریاستوں کے سکولوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے۔
20 اپریل 1999 کے کولمبین قتل عام کے بعد سے سکولوں میں فائرنگ کے 426 واقعات ہوئے ہیں جس میں 12 طالب علم اور ایک استاد ہلاک ہوئے تھے۔ کولمبین قتل عام سے لے کر اب تک سکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچوں اور اساتذہ سمیت 215 افراد ہلاک اور 500 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
