پیر, جولائی 28, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین اور سری لنکا کا مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی...

چین اور سری لنکا کا مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرفت کا عزم

سری لنکا کی ہمبن ٹوٹا بندرگاہ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

کولمبو (شِنہوا) چین اور سری لنکا نے سری لنکا کے رہنماؤں اور ایک سینئر چینی سیاسی مشیر کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرفت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائکے اور وزیر اعظم ہرینی امراسوریہ نے بدھ اور منگل کو بالترتیب چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرپرسن اور چائنہ نیشنل ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کی مرکزی کمیٹی کے ایگزیکٹو نائب چیئرپرسن چھن بویانگ سے ملاقات کی۔

چھن نے کہا کہ چین سری لنکا کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک قیادت میں عملی تعاون مزید گہرا کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ ان کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروع دیا جاسکے جس میں مخلصانہ باہمی تعاون اور پائیدار دوستی شامل ہو۔

اس موقع پر سری لنکن رہنماؤں نے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں تعاون پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت ایک چین اصول پر سختی سے کاربند رہے گی۔

اس کے علاوہ سری لنکن حکومت چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھنے، مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔

چھن کے ہمراہ آنے والے وفد نے پیر تا جمعرات سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جگت وکرمرتنے سے بھی ملاقات کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!