چائنہ اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی)، دیریہ کمپنی اور السیف انجینئرنگ کنٹریکٹنگ کمپنی لمیٹڈ (ای ایس ای سی) کے نمائندے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کی دیریہ کمپنی نے چائنہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی (سی ایچ ای سی) کو دیریہ کے دوسرے مرحلے کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر کھدائی کے لئے 20 کروڑ 22 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔
دیریہ کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ بڑے پیمانے پر کھدائی کا کام دیریہ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے وسیع تر ترقیاتی علاقے کا احاطہ کرے گا جو تقریباً 6.3 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کھدائی کے کام میں 600 سے زیادہ بھاری مشینیں استعمال ہوں گی اور رائل دیریہ اوپرا ہاؤس اور 20 ہزار نشستوں پر مشتمل دیریہ ارینا سمیت طے شدہ سعودی ثقافتی مراکز کے لئے مقام کو حتمی شکل دی جائے گی۔
دیریہ، یا "زمینی شہر” ایک وسیع شہری ترقیاتی منصوبہ ہے جو 14 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے جسے دیریہ کمپنی تعمیر کررہی ہے۔
دیریہ کمپنی کے گروپ سی ای او جیری انزریلو نے دستخط کی تقریب میں کہا کہ دیریہ کے دوسرے مرحلے کی تعمیر کا آغاز "زمینی شہر” کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے ۔ یہ کھدائی بڑے ثقافتی مراکز کی ہموار اور مئوثر ترقی کو ممکن بنائے گی جو سالانہ لاکھوں سیاحوں کو دیریہ کی سمت راغب کرکے دنیا کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
اس موقع پر سی ایچ ای سی کے سی ای او یانگ ژیی یوآن نے کہا کہ ہمیں اس منصوبے کی کامیابی کا یقین ہے، عالمی وسائل، تکنیکی قوت ، سازوسامان کے وسائل، اور ایک تجربہ کار مینجمنٹ ٹیم کے فوائد کو ضم کرتے ہیں۔
