چینی صدر شی جن پھنگ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو ہوٹ ایٹ سینگ سے ملاقات کررہے ہیں- (شِنہوا)
مکاؤ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کے سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو ہوایٹ سینگ سے ملاقات کی اور مرکزی حکام کی جانب سے ہو ایٹ سینگ اور پانچویں مدت کی مکاؤ ایس اے آر حکومت کے کام کا مکمل اعتراف کیا۔
چینی صدر نے کہا کہ ہوایٹ سینگ نے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے اپنی 5 سالہ مدت کے دوران عملی اور نتیجہ خیز انداز میں چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے ہوایٹ سینگ کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ نے اعلیٰ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
صدر شی جن پھنگ مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ اور ایس اے آر کی چھٹی مدت کی حکومت کی حلف برداری کی تقریبات میں شرکت کے لئے مکاؤ پہنچے ہیں۔ وہ مکاؤ ایس اے آر کا بھی معائنہ کریں گے۔
سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو ہوایٹ سینگ نے صدر شی جن پھنگ اور مرکزی حکومت کی جانب سے دیئے گئے اعتماد اور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مکاؤ ایس اے آر حکومت نے مرکزی حکام کی بھرپور حمایت کی بدولت ایس اے آر کو تمام محاذوں پر ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔
اس ملاقات میں چین کے سینئر عہدیدار کائی چھی اور شیا باؤلونگ بھی موجود تھے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link