چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوآن کا چین کے جنوبی مکاؤ آمد پر استقبال کیا جارہا ہے- (شِنہوا)
مکاؤ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کی صبح ہینگ چھن میں گوانگ ڈونگ-مکاؤ مضبوط تعاون کے علاقے کا دورہ کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تعاون زون میں رہنے والے اور کاروبار شروع کرنے والے مکاؤ کے رہائشیوں اور زون کی منصوبہ بندی، تعمیر، انتظام اور خدمات میں شامل افراد کے ساتھ گرمجوشی سے تبادلہ خیال کیا۔
چینی صدر مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ کی تقریبات، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر) کی چھٹی مدت کی حکومت کے افتتاح اور ایس اے آر کے معائنے کے دورے کے لئے بدھ کے روز مکاؤ پہنچے تھے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link