اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانقاہرہ: وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات

قاہرہ: وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان قاہرہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کے مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

قاہرہ میں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پرابوو سوبیانتو کو انڈونیشیا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے انڈونیشیا کو پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے پام آئل کی فراہمی میں انڈونیشیا کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے آسیان تنظیم میں پاکستان کی شمولیت کے لیے انڈونیشیا کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد آسیان کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بنے گا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ غزہ میں جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!