بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے بدھ کو کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے تائیوان کے متعلق حالیہ بیانات بین الاقوامی انصاف کو پامال کرتے ہیں، جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم ونسق کے لئے چیلنج اور چین-جاپان تعلقات کے لئے سنگین نقصان کا باعث ہیں۔
چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ تاکائیچی کے بیانات آبنائے تائیوان کی صورتحال میں مداخلت کی کوشش ہیں، ایسے بیانات چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے نتائج کو جھٹلانے کے مترادف اور عسکریت پسندی کو دوبارہ اپنانے کی کوشش بھی ہیں۔




