بیجنگ(شِنہوا)چین میں تیز رفتار ترسیل کے شعبے نے 2025 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 162.68 ارب پارسلز کی ترسیل کی جو گزشتہ سال کی نسبت 16.1 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
ریاستی ڈاک بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کی وسیع تر ڈاک صنعت، جس میں تیز رفتار ترسیل کی خدمات بھی شامل ہیں، نے اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 177.25 ارب پارسلز کی ترسیل کی جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ہے۔
جنوری سے اکتوبر 2025 تک ڈاک صنعت کی مجموعی کاروباری آمدن 14.7 کھرب یوآن (تقریباً 207.47 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.7 فیصد زائد ہے۔
خاص طور پر تیز رفتار ترسیل کی آمدن تقریباً 12.2 کھرب یوآن تک پہنچی جو گزشتہ سال کی نسبت 8.5 فیصد زائد ہے۔
مزید تفصیل کے مطابق ایک ہی شہر کے اندر کی جانے والی تیز رفتار ترسیل 13.14 ارب پارسلز تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد زائد ہے جبکہ بین العلاقائی ترسیل میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 146.12 ارب پارسلز رہی۔




