کرپشن کیس میں راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم اقبال سنگھیڑا 13نومبر کو راولپنڈی سے لاہور منتقلی کے دوران پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری کیلئے ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر خان کی سربراہی میں تین مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیت لاہور منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم کے فرار پر اس کے بھائی سمیت 6 نامعلوم ملزمان اور 4 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہے۔




