چین، جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں سیاح قدیم گاؤں وو لونگ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
کونمنگ (شِنہوا) چائنہ بین الاقوامی دوست شہر کانفرنس کے مطابق چین اب تک 3 ہزار 54 عالمی شہروں سے دوستانہ تعلقات قائم کرچکا ہے۔
چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں منگل کے روز ختم ہونے والی کانفرنس میں 8 نئے شراکت داری معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
ان میں جنوبی کوریا کے ساتھ 2 اور منگولیا، چلی، یونان، کمبوڈیا، لاؤس اور نیپال کے ساتھ ایک ایک معاہدہ شامل ہے۔
چین نے 1973 میں اپنی پہلی عالمی دوستی شہر شراکت داری قائم کی تھی ۔اس وقت سے اب تک صوبائی سطح کے 31 علاقوں اور 543 شہروں نے 147 ممالک کے 602 صوبوں / ریاستوں اور 1 ہزار 871 شہروں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے جس سے ایک وسیع عالمی تعاون نیٹ ورک قائم ہوا۔
دو روزہ کانفرنس کے دوران تعاون کے 16 معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے جن میں ثقافتی تبادلے اور اقتصادی تعاون جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔
کانفرنس میں کونمنگ انیشی ایٹو بھی جاری کیا گیا جس میں تمام ممالک کے دوست شہروں اور مقامی حکومتوں پر زور دیا گیا کہ وہ یکجہتی اور باہمی تعاون مزید مستحکم کرکے تبادلے و تعاون کو گہرا کریں۔
اس کانفرنس کا موضوع ’’مشترکہ خوشحالی، مشترکہ مستقبل” تھا جس میں 41 ممالک کے 700 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link