چینی وزیر خارجہ وانگ یی اپنے بھارتی ہم منصب سبریمنیم جے شنکر سے ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ریو ڈی جینرو(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے بھارتی ہم منصب سبریمنیم جے شنکر نے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بات چیت کی ہے۔
وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان قازان میں ہونے والی حالیہ کامیاب ملاقات اور چین۔بھارت تعلقات کا دوبارہ آغاز دونوں عوام کے بنیادی مفادات، عالمی جنوب کے ممالک کی توقعات اور تاریخ کی درست سمت سے مطابقت رکھتا ہے۔
وانگ نے کہا فریقین کو چاہئے کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائےپر عملدرآمد اور ایک دوسرے کے اہم مفادات کا احترام کریں، بات چیت اور رابطوں سے باہمی اعتماد بڑھائیں اور اختلافات کو ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ مناسب طریقے سے حل کرکے دوطرفہ تعلقات کو جلد از جلد مستحکم اور مثبت ترقی کے راستے پر واپس لائیں۔
اس موقع پر بھارتی وزیرخارجہ جے شنکرنے کہا کہ قازان میں برکس سربراہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے بھارت۔ چین تعلقات کے مستحکم فروغ پر اتفاق رائے کیا اور رہنماؤں کے اتفاق رائے پر عملدرآمد میں پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا تھا۔
جے شنکر نے کہا کہ بھارت پرامید ہے کہ متعلقہ بات چیت کے طریقہ کار کو تیزی سے دوبارہ شروع کیا جائے گا اور مضبوط رابطوں سے دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے اور انہیں فروغ دینے کی رفتار کو برقرار رکھا جائے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link