اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکوپ 29 میں چین کی قیادت عالمی توانائی منتقلی کے لئے مفید...

کوپ 29 میں چین کی قیادت عالمی توانائی منتقلی کے لئے مفید ہے،سوئس مہم جو

باکو، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (کوپ 29) کے فریقین کی کانفرنس کے 29 ویں اجلاس کے دوران چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی خدمات انجام دے رہی ہے۔(شِنہوا)

جنیوا (شِنہوا)  چین کی قیادت میں صاف ٹیکنالوجیز  اور کوپ 29 میں اس کا فعال مئوقف ترقی پذیرممالک میں توانائی کی منتقلی کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

آذربائیجان کے دارالحکومت  باکو میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (کوپ29)کے 29 ویں اجلاس کے دوران شِنہوا کے ساتھ  ایک ورچوئل انٹرویو میں سوئس مہم جو برٹرانڈ پک کارڈ نےکہا کہ قابل تجدید توانائی، صاف ٹیکنالوجیز، صاف نقل و حمل، بیٹریوں، فوٹووولٹک اور ونڈ فارم میں چین سب سے بڑا سرمایہ کار ہے اور وہ اس میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

سولر امپلس فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین پک کارڈ نے کہا کہ وہ چین کا بہت احترام کرتے ہیں اور اب تک کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپناکام جاری رکھتے ہوئےترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری  کے ذریعے قائدانہ کردار ادا کریں گے تاکہ  انہیں زیادہ صاف اور مئوثر بنانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

پک کارڈ نے برائن جونز کے ساتھ مل کر 1999 میں بریٹلنگ آربٹر 3 نام کے غبارے کے ذریعے دنیا بھر کا  بغیر رکےفضائی سفر مکمل کیا تھا۔

انہیں 2012 میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے چیمپئن آف دی ارتھ کے خطاب سے نوازا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!