اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور روس کے وزرائے خارجہ کا باہمی تعلقات کے حوالے سےتبا...

چین اور روس کے وزرائے خارجہ کا باہمی تعلقات کے حوالے سےتبا دلہ خیال

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ریو ڈی جنیرو (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔

وانگ  یی نے کہا کہ اس سال چین۔روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور اس سال خطرات اور چیلنجز کے باوجود مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں نئی پیشرفت بھی ہوئی ہے ۔

وانگ نے ایک بار پھر روس کو 16ویں برکس سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی جس نے عظیم تر برکس تعاون کے ایک نئے باب کو کھول دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ قازان سربراہ اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کی آئندہ مرحلے میں ترقی کے لیے ایک تزویراتی منصوبہ مرتب کیا۔

اس موقع پرلاوروف نے کہا کہ روس۔چین تعلقات اب ایک بےمثال بلند سطح پر ہیں اور سربراہان مملکت نے قریبی تبادلے کو برقرار رکھا ہے اور تعاون کے لئے نئے اہداف مقرر کئے ہیں۔

دونوں فریقوں نے یوکرین کے بحران اور جزیرہ نما کوریا میں  صورت حال سمیت معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا روس-چین تعلقات برابری،باہمی فائدے کے اصولوں پر مبنی اوردونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے مطابق ہیں اور اسےعالمی جنوب کی حمایت حاصل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!