اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجی 20 رہنماؤں کا بحرانوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات پر...

جی 20 رہنماؤں کا بحرانوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات پر زور

برازیل، چینی صدر شی جن پھنگ اور 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر رہنماؤں کا برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

ریوڈی جینرو (شِنہوا) جی 20 رہنماؤں نے بڑے جیو پولیٹیکل، سماجی و اقتصادی ، موسمیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز اور بحرانوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔

منگل کو جاری کردہ جی 20 ریو ڈی جینرو رہنما اعلامیہ کے مطابق رہنماؤں نے جی 20 کے کردار کا اعادہ کیا جو انتہائی ضروری عالمی تعاون اور سیاسی مہم کے ذریعے ان چیلنجز سے نمٹنے کے بارے میں موزوں ہے۔

 رہنماؤں نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے مضبوط عزم کو بھی دہرایا۔

انہوں نے عالمی معیشت کی سافٹ لینڈنگ کے اچھے امکانات کا مشاہدہ کیا اور مضبوط ، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی کے فروغ ، معیارزندگی کے اخراجات سے نمٹنے، مالی استحکام کے تحفظ اور منفی پھیلاؤ کو کم کرنے کا عہد کیا۔

جاری تنازعات اور جنگوں سے متعلق رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام فریقین کو عالمی انسانی قانون اورعالمی انسانی حقوق قوانین سمیت عالمی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری اور شہریوں و شہری سہولیات پر تمام حملوں کی مذمت کرنی چاہئے۔

انہوں نے غزہ اور لبنان میں انسانی امداد بڑھانے اور شہریوں کا تحفظ مضبوط بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے 2  ریاستی حل کے اپنے نظریے کا عزم دہرایا جہاں اسرائیل اور فلسطینی ریاست عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تحط محفوظ اور تسلیم شدہ سرحدوں میں امن سے ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔

یوکرین تنازع پر رہنماؤں نے انسانی مصائب اور تنازع کے منفی اثرات میں اضافے پر عالمی خوراک اور توانائی کی سلامتی،  سپلائی چینز، میکرو مالیاتی استحکام، افراط زر اور ترقی کے حوالے سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے ان تمام متعلقہ اور تعمیری اقدامات کا خیرمقدم کیا جو اقوام کے درمیان پرامن، دوستانہ اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے فروغ میں اقوام متحدہ کے منشور کے تمام مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرتے اور جامع، منصفانہ اور پائیدارامن کی حمایت کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!