اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپی ایل اے بحریہ کا بیڑا عوامی تقریبات کے لئے ہانگ کانگ...

پی ایل اے بحریہ کا بیڑا عوامی تقریبات کے لئے ہانگ کانگ کا دورہ کرے گا

چائنیز پیپلزلبریشن آرمی نیوی کی ایک تقریب میں طلبہ بحری جہاز کے قریب پرفارم کرتے ہوئے- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) بحریہ کا ایک بیڑا سنٹرل ملٹری کمیشن کی منظوری کے بعد 21 سے 25 نومبر تک ہانگ کانگ کا دورہ کرے گا۔ بحری بیڑے میں خشکی اور سمندر دونوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کے حامل ہائی نان جہاز اور میزائل شکن چھانگ شامل ہیں۔

یہ دورہ سالانہ ورک پلان کا حصہ ہے۔ اس دوران ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطوں کے عوام کے لئے تقریبات کا سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد نئے دور میں چین کے قومی دفاع اور فوجی جدیدیت کی کامیابیوں کو ظاہر کرنا ہے  جبکہ قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے پی ایل اے کے پختہ عزم اور مضبوط صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!