اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی کا پریمیم ریئل اسٹیٹ ادائیگیوں پر ٹیکس میں کمی کا اعلان

شنگھائی کا پریمیم ریئل اسٹیٹ ادائیگیوں پر ٹیکس میں کمی کا اعلان

چین کے مشرقی صوبے شنگھائی میں چائنہ پائلٹ فری ٹریڈ زون میں لوجیا زوئی علاقے کا فضائی منظر-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کی سب سے متحرک اور منافع بخش رئیل اسٹیٹ منڈیوں کے ساتھ ساتھ گہما گہمی کے حامل شہر شنگھائی نے یکم دسمبر سے جائیداد کی بنیادی قیمت سے زائد قیمت پر فروخت پر ٹیکس کم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

شنگھائی ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی کے کمیشن،رہائشی انتظامی دفتر،مالیاتی دفتر اور ٹیکس دفتر کے مشرکہ اعلان کے مطابق شہر نے جائیداد کی فروخت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس(وی اے ٹی) اور ذاتی انکم ٹیکس عائد کرتے ہوئے عام اور خاص کی تفریق ختم کر دی ہے۔

چین نے پراپرٹی کی سست مارکیٹ میں ٹیکس،مالیات اور مارکیٹ پالیسیوں پر مشتمل کئی اقدامات متعارف کرائے ہیں جو مانگ میں اضافے،مارکیٹ کی مندی تبدیل کرنے اور مارکیت مستحکم کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔

جائیداد کی فروخت پر وی اے ٹی کی مد میں شنگھائی 2 سال یا زائد عرصہ زیر ملکیت رہنے والی خاص جائیداد فروخت کرنے والے افراد کو 5 فیصد وی اے ٹی سے مستثنیٰ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔صنعتی ذرائع نے اس اقدام کو جائیداد فروخت کرنے والے افراد کے لئے اہم فائدہ قرار دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!