منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینبی وائے ڈی نے نئی توانائی کی ایک کروڑ گاڑیاں تیار کرنے...

بی وائے ڈی نے نئی توانائی کی ایک کروڑ گاڑیاں تیار کرنے کا سنگ میل عبورکرلیا

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کمپلیکس میں 22ویں گوانگ ژو بین الاقوامی آٹو موبائل نمائش میں بی وائے ڈی کی یانگ وینگ یو 7 گاڑی کھڑی ہے-(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا) چینی کارساز کمپنی بی وائے ڈی نے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ایک کارخانے میں اپنی ایک کروڑ ویں نئی توانائی گاڑی(این ای وی) تیار کرکے سنگ میل عبور کیا ہے۔

صنعتی ماہرین نے کہا ہے کہ بی وائے ڈی کی کامیابی چین کی این ای وی کی صنعت کی تیز رفتار ترقی، ماحول دوست اور کاربن کے کم اخراج کی حامل ترقی میں ملک کی فعال کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور یورپی یونین نے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کئے ہیں۔

حالیہ برسوں میں بی وائے ڈی کی پیداوار میں تیز تر اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کو دسمبر 2008 سے اگست 2023 تک اپنی پہلی 50لاکھ نئی توانائی گاڑیاں تیار کرنے میں تقریباً 15 سال لگے جبکہ اگلی 5 لاکھ گاڑیاں صرف 15 ماہ کے عرصے میں تیار کی گئیں۔

گزشتہ روز ایک پر وقار تقریب میں بی وائے ڈی کی چیئرمین وانگ چھوان فو نے ٹیکنالوجی سے مضبوط وابستگی کو کمپنی کی کامیابی کی کنجی قرار دیا۔

وانگ کے مطابق بی وائے ڈی مصنوعی ذہانت کو کارسازی کی ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کے لئے 100ارب یوآن(13.9 ارب امریکی ڈالر)کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

اس سال کے پہلے 9 ماہ میں بی وائے ڈی نے 27 لاکھ 30 ہزار سے زائد نئی توانائی مسافر گاڑیاں فروخت کیں جو مقامی سطح پر فروخت ہونے والی نئی توانائی گاڑیوں کا تقریباً 90 فیصد ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانا عالمی ترجیح بن چکی ہے۔ ایسے میں این ای وی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کاربن کا اخراج کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے مطابق 2030 تک کاربن کے خاتمے کے اہداف کے حصول کے لئے این ای ویز کی عالمی فروخت 4 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچانا ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!