اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعوام کے لئے اچھی اور جدید رہائش گاہوں کی تعمیر کی جائے،...

عوام کے لئے اچھی اور جدید رہائش گاہوں کی تعمیر کی جائے، چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ دارالحکومت بیجنگ میں تعمیراتی ٹیکنالوجی کی نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے لوگوں کی اعلیٰ معیار کی رہائشی ضروریات پوری کرنے کے لئے محفوظ، آرام دہ،ماحول دوست اور جدید مکانات بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

لی چھیانگ نے بیجنگ میں تعمیراتی ٹیکنالوجی کی نمائش کے دورے کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ رہن سہن کی مختلف عادات،عمر کے فرق اور معاشی صلاحیتوں کے حامل مختلف گروہوں کی ضروریات کو مد نظر رکھنا چاہئے۔نئے گھروں کی تعمیر اور موجودہ گھروں کی تزئین و آرائش میں بالخصوص عمر رسیدہ افراد اور بچوں کے لئے موافقت کو مد نظر رکھا جائے۔

لی نے شہری تجدید کے عمل میں تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور منتقلی کی اہمیت پر بھی زور دیا جو ہم آہنگ شہروں کی تعمیر اور لوگوں کی خوش و خرم زندگی یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!