چین کےجنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو میں چوتھے چائنہ سرحد پار ای کامرس تجارتی میلے میں انڈونیشیا کے نمائش کنندگان لائیو اسٹریم سیشن کے ذریعے مصنوعات فروخت کررہے ہیں۔(شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو مزید بڑھانے، دوستانہ تعلقات کو گہرا کرنے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن و خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
ترجمان لین جیان نے چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان حالیہ مسلسل بات چیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فریقین کے درمیان تبادلے ایک نئی بلندی پر پہنچ گئے ہیں ۔یہ یکجہتی، تعاون اور ترقی میں علاقائی ممالک کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی کرتے ہوئے چین کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں مستحکم پیشرفت کا اظہار ہیں۔
لین نے یومیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ سربراہ مملکت سفارتکاری کی رہنمائی میں فریقین نے اعلیٰ معیار کے تعاون میں مفید نتائج حاصل کئے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برداری کے قیام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے۔
انہوں نے دوطرفہ اور کثیر جہتی کے لئے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے ذریعے ایک برادری کے قیام میں پیشرفت اور جکارتہ۔ بانڈونگ تیزرفتار ریلوے، چین۔لاؤس ریلوے، ملائیشیا کے ایسٹ کوسٹ ریل لنک، اور چین۔لاؤس۔ تھائی لینڈ بین الاقوامی مال بردار ٹرین سروس سمیت بڑے منصوبوں میں پیشرفت کا حوالہ دیا۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین اور تھائی لینڈ، ملائیشیا، سنگاپور اور لاؤس کے درمیان ویزا ۔فری انتظامات کے قابل ذکر نتائج ملے ہیں اور "لان کانگ- میکانگ ویزا” پالیسی باضابطہ طور پر نافذ کردی گئی ہے۔
