فرانس کے دارالحکوت پیرس میں ایشین آرٹ کے گویمٹ قومی عجائب گھر میں مختلف نوادرات کی نمائش کی جارہی ہے- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بالترتیب ” تانگ چین- ایک وسیع سلطنت (7ویں تا 10 ویں صدی)” کے عنوان سے ایک نمائش کے تعارفی کلمات لکھے ہیں، جس کا افتتاح پیر کے روز فرانس میں ایشین آرٹ کے گویمٹ قومی عجائب گھر میں ہوا۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے رواں سال چین اور فرانس کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے مئی میں ان کے دورہ فرانس کے موقع پر گویمٹ عجائب گھر میں تانگ سلطنت کے نوادرات کی نمائش کرانے کا معاہدہ کیا تھا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے آثار قدیمہ کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں کی بدولت نمائش کو پروگرام کے مطابق منعقد ہوتا دیکھ کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔
