نیوزی لینڈ میں ماوری حقوق کے بل کے خلاف42,000 افراد نے احتجاج کرتے ہوئے بل کو مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افراد نے ایک ایسے بل کے خلاف احتجاج کیا جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے ماوری لوگوں کے حقوق مجروح ہوں گے۔
منگل کو ہونے والے اس احتجاج میں 42 ہزارافراد نے شرکت کی، مظاہرین نے ماوری قومی پرچم اٹھا رکھا تھا۔ یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں آزادی پسند ایکٹ نیوزی لینڈ پارٹی نے متعارف کرایا تھا۔ اس کا مقصد کئی دہائیوں کی پالیسیوں کو تبدیل کرنا ماوری کو بااختیار بنانا ہے، جو کہ 5.3 ملین آبادی کا تقریبا 20 فیصد ہیں لیکن ان کی محرومی اور قید کی مدت زیادہ ہے اور وسیع تر آبادی سے بدتر صحت کے نتائج ہیں۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ ماوری کے لیے پیش رفت کوواپس کرنے سے معاشرے کو تقسیم کرنے کا خطرہ ہے۔
