ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ میں’’ ریاستی رٹ کے خلاف سازش رچانے‘‘ کے مرتکب 45 افراد کو 50 ماہ سے 10 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
منگل کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کی ہائی کورٹ نے ویسٹ کولون مجسٹریٹس کورٹس میں ہانگ کانگ میں ’’ریاستی رٹ کے خلاف سازش رچانے‘‘ کے مقدمے میں سزائیں دینے کے لئے سماعت کی۔
ملزمان میں بینی تائی کو 10 سال،اووین چھو کو 93 ماہ،گورڈن نگ کو 87 ماہ،گوئے نیتھ ہو اورانڈریو چھیو کو 7،7 سال اور لام چھیوک تنگ کو 81 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔چھینگ ٹاٹ-ہنگ کو 78 ماہ،ایلون ییونگ کو 61 ماہ،جوشوا وونگ کو 56 ماہ،وو چھی وائی کو 53 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔بقیہ ملزمان کو 50 سے 80 ماہ کے درمیان قید کی سزا سنائی گئی۔
جنوری 2021 میں ہانگ کانگ پولیس نے 50 سے زائد افراد کو 2020 میں نام نہاد "پرائمری الیکشن” کا اہتمام کرنے یا اس میں شرکت کے شبے میں گرفتار کیا جو مبینہ طور پر ہانگ کانگ کی قومی سلامتی کے قانون کے تحت ریاست کی رٹ کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے تھے۔ان میں سے 47 افراد پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے محکمہ انصاف نے مقدمہ چلایا۔ان میں وو چھی-وائی،لام چھیوک-تنگ اور ایلون یونگ جیسے سابق قانون ساز شامل تھے۔
مقدمہ پہلے یکم سے 4 مارچ 2021 تک ویسٹ کولون مجسٹریٹس کورٹس میں چلایا گیا جس کے بعد اسے مزید سماعت کے لئے ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا۔مقدمے کے دوران 31 افراد نے اقرار جرم کیا جبکہ 16 نے اقرار جرم سے انکار کیا۔
مسلسل سماعت کے بعد عدالت نے 30 مئی 2024 کو اقرار جرم سے انکار کرنے والے 16 افراد کا فیصلہ سنایا۔14 مجرم پائے گئے جبکہ 2 کو بری کر دیا گیا۔
