رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہاہے کہ وقت کا تقاضا ہے اسٹیبلشمنٹ سیاست سے دور رہے،24نومبر کی کال فائنل،جو بات کرنا چاہتا ہے، براہ راست عمران خان سے کرے۔اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے 24نومبر کا دن اہمیت کا حامل ہے،عمران خان کی دی گئی کال فائنل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24نومبر کے احتجاج کا مقصد آئین و قانون کی حکمرانی کرنا ہے، یہ لوگ عوام کے دلوں سے بانی پی ٹی آئی کو نکال نہیں سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے وفا کی ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست سے دور رہے۔ انہوں نے کہا کہ 24نومبر سے قبل جو بات کرنا چاہتا ہے، براہ راست بانی پی ٹی آئی سے کرے۔
