اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسپریم کورٹ، گھی ملز پر ٹیکس بارے کیس میں تمام صوبوں کو...

سپریم کورٹ، گھی ملز پر ٹیکس بارے کیس میں تمام صوبوں کو نوٹس جاری

) آئینی بینچ نے گھی ملز پر ٹیکس بارے کیس میں تمام صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد اب فل کورٹ نہیں رہا،7رکنی آئینی بینچ کو ہی فل کورٹ سمجھا جائے۔منگل کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے گھی ملز پر ٹیکس سے متعلق دائر کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ میں بلوچستان ہائی کورٹ میں اس کیس پر فیصلہ دے چکا ہوں، میرے خیال میں مجھے کیس نہیں سننا چاہئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس میں فل بینچ کا فیصلہ ہے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد اب فل کورٹ نہیں رہا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ عدالت کے 7رکنی آئینی بینچ کو ہی فل کورٹ سمجھا جائے۔بعد ازاں آئینی بینچ نے گھی ملز پر ٹیکس بارے کیس میں تمام صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتو ی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!