ترجمان وزارت اقتصادی امورنے کہا ہے کہ پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 50 کروڑ قرض پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا ہے، رقم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
ایک بیان میں ترجمان وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے گیا ہے، معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کئے۔
ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا ، رقم موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
