اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس نے شمالی کوریا کے فوجی تعینات کر کے یوکرین تنازعہ بڑھا...

روس نے شمالی کوریا کے فوجی تعینات کر کے یوکرین تنازعہ بڑھا دیا، امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ روس نے شمالی کوریا کے فوجی تعینات کر کے یوکرین تنازعہ کو بڑھا دیا ہے،روس اور شمالی کوریا سے جواب طلبی کے لیے مناسب اقدامات کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بریفنگ میں اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا کہ صدر جو بائیڈن کی سبکدوش ہونے والی انتظامیہ نے حملوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ اعادہ کیا کہ امریکہ ہمیشہ ان صلاحیتوں کو ضرورت کے مطابق بنائے گا جو ہم یوکرین کو فراہم کرتے ہیں جب ایسا کرنا مناسب ہو گا۔ اس سے پہلے روس نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین کی افواج کو امریکی ساختہ ہتھیاروں کے ساتھ روس کے اندرونی علاقوں تک حملہ کرنے کی اجازت دے کر واشنگٹن نے جنگ میں اپنی شمولیت میں اضافہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!