بنوں میں اغوا ء کئے گئے7پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے حکام ومشران کی کوششیں جاری ہیں۔ ڈی پی او ضیاء الدین کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے 7پولیس اہلکاروں کو اغواء کرلیا تھا جن کی بازیابی کیلئے حکام و علاقئی مشران کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی رہائی کیلئے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
