منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلغزہ، امدادی سامان کے 109 ٹرک لوٹ لیے گئے

غزہ، امدادی سامان کے 109 ٹرک لوٹ لیے گئے

اسرائیل میں آباد افراد نے غزہ میں امدادی سامان کے 109 ٹرک لوٹ لیے گئے، لوٹ مار اسرائیلی حکام کی طرف سے بتائے گئے راستوں پر کی گئی،97 کا پتہ ہی چلایا نہ جاسکا، ان ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو بندوق کی نوک پر ٹرک خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی ‘ انروا ‘ کے مطابق غزہ کے بے گھر اور بھوک وقحط سے تنگ آئے لاکھوں افراد کے لیے امدادی سامان کے 109 ٹرک  خوراک اور دیگر امدادی سامان لیکر غزہ کی جانب جا رہے تھے کہ اسرائیلی حکام نے ان ٹرکوں کو مختصر نوٹس پر دوسرے راستے سے جانے پر مجبور کیا، ان راستوں سے ڈرائیور واقف ہی نہیں تھے۔ جب ٹرک  اسرائیلی حکام کی طرف سے بتائے گئے راستوں پر  گئے تو اسرائیل میں آباد افراد نے ان پر حملہ کر دیا گیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔

‘انروا’ کی سینیئر ایمرجنسی آفیسر لوئس واٹریج نے کہا کہ خوراک سے لدے ٹرک اسرائیلی زیر کنٹرول راہداری کرم شالوم سے غزہ کی طرف آرہے تھے۔انہوں نے کہا غزہ کے وسطی و جنوبی علاقوں میں مستحق لوگوں تک امداد  پہنچانا بہت مشکل اوربڑا چیلنج ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!