اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسبرازیل میں چینی موٹر سائیکلوں کی مانگ میں اضافہ

برازیل میں چینی موٹر سائیکلوں کی مانگ میں اضافہ

ہیڈ لائن:

برازیل میں چینی موٹر سائیکلوں  کی مانگ میں اضافہ

جھلکیاں:

چین میں تیار ہونے والے موٹر سائیکلوں نےبرازیل کی منڈی میں تیزی سےمقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اس کی آخر کیا وجہ ہے؟ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چھونگ چھنگ سن یوآن موٹرسائیکل کوآپریشن لمیٹڈ کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (چینی): جانگ فنگ، آپریشنل ڈائریکٹر، چھونگ چھنگ سن یوآن موٹرسائیکل کوآپریشن لمیٹڈ

تفصیلی خبر:

چین میں تیار ہونے والے موٹر سائیکل برازیل اور لاطینی امریکہ کے دیگر ممالک میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔چھونگ چھنگ سن یوآن موٹر سائیکل کوآپریشن لمیٹڈ موٹر سائیکل کی برآمدات میں  مہارت رکھتی ہے۔ کمپنی اس وقت لاطینی امریکہ کی منڈیوں پر خاص توجہ دے رہی ہے۔

2005 سے کمپنی نے برازیل کی موٹرسائیکل مارکیٹ  پر اپنی توجہ مرکوز کی  ہے۔ اس نے مقامی صارفین کی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی مصنوعات کو بتدریج بہتر بنایا ہے۔ ان مصنوعات کی تیاری میں جغرافیائی ماحول، ٹریفک کی صورتحال اور مقامی لوگوں کے طرز زندگی جیسے عوامل کو خاص طور پر سامنے رکھا گیا ہے۔

کمپنی کے بنائے گئے موٹر سائیکل برازیل کی منڈی میں چین کی درآمدی برانڈز میں سب سے پہلی پوزیشن پر ہیں۔ ملک بھر میں اس کے فروخت کے مراکز کی تعداد 180 سے زائد  ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): جانگ فنگ، آپریشنل ڈائریکٹر، چھونگ چھنگ سن یوآن موٹرسائیکل کوآپریشن لمیٹڈ

"جنوری سے اکتوبر 2024 تک  ہماری فروخت 1 ارب یوآن( 13 کروڑ 83 لاکھ امریکی ڈالر )سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس میں برازیل کی منڈی میں 30 کروڑ یوآن (4 کروڑ 15 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد کی فروخت شامل ہے ۔ یہ 140 فیصد کا اضافہ ہے۔ اسی طرح ہم نے لاطینی امریکہ کے دیگر ممالک میکسیکو اور ایکواڈور میں بھی نمایاں ترقی  کی ہے جہاں ہماری فروخت میں  120 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔”

چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!