اتوار, اکتوبر 19, 2025
تازہ ترینتیسرے لیانگ ژو فورم میں ثقافتی تنوع اور ورثے کی تجدید کا...

تیسرے لیانگ ژو فورم میں ثقافتی تنوع اور ورثے کی تجدید کا فروغ

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں اقوام متحدہ کے سیاحت کے سیکرٹری جنرل زوراب پولولیکاش ویلی تیسرے لیانگ ژو فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں تیسرا لیانگ ژو فورم منعقد ہوا جس کا موضوع  ” تہذیب کی بحالی: ثقافتی ورثہ اور انسانی ثقافتی تنوع” تھا۔

فورم نے 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 300 سے زیادہ افراد کو راغب کیا جن میں ثقافتی ورثے کے تحفظ اور انتظام کے اداروں کے سربراہان، عجائب گھروں کے ڈائریکٹرز، ماہرین آثار قدیمہ اور مورخین شامل ہیں۔

یونیسکو  کے مشرقی ایشیا کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر اور نمائندے شہباز خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ عالمی پالیسی فریم ورکس میں ثقافت کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے اور اس کے لئے وسائل فراہم کئے جائیں۔ آئیے ہم اپنی کوششوں کو یکجا کریں تاکہ ثقافت ایک کھوئی ہوئی کڑی نہ رہے بلکہ پائیدار ترقی  کی ایک رہنما روشنی بن جائے۔

سال 2025 چین کی "عالمی ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ سے متعلق کنونشن” میں شمولیت کی 40 ویں سالگرہ اور یونیسکو کے ثقافتی اظہارکے تنوع کے تحفظ اور فروغ سے متعلق کنونشن کو منظور کرانے کی 20ویں سالگرہ کی عکاسی کرتا ہے۔ شرکاء نے لیانگ ژو فورم جیسے ایونٹس کو عالمی تعاون کو فروغ دینے اور قدیم تہذیبوں کی بحالی کے لئے انتہائی اہم پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیاحت کے سیکرٹری جنرل زوراب پولولیکاش ویلی نے کہا کہ چین واضح کرتا ہے کہ تہذیبیں اور ان کی ثقافتیں صرف تاریخ میں محفوظ نہیں رہتیں، ایسی ثقافتیں جو روزگار، وراثت، تہواروں اور تخلیقی صنعتوں کو جنم دیتی ہیں، انہیں کاریگروں، فنکاروں اور کمیونٹیز کے ذریعے زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!