اتوار, اکتوبر 19, 2025
انٹرٹینمنٹفضا علی کا نیا گانا مہندی والی رات رواں ماہ ریلیز کیا...

فضا علی کا نیا گانا مہندی والی رات رواں ماہ ریلیز کیا جائے گا

معروف اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی کا نیا گانا مہندی والی رات رواں ماہ ہی ریلیز کیا جائے گا، گانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی لانچ تقریب رواں ماہ منعقد ہوگی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری عادل عسکری نے دی ہے جبکہ تابو نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ مہندی والی رات میں پاکستانی ثقافت اور روایتی شادیوں کی جھلک خوبصورتی سے پیش کی گئی ہے۔فضا علی نے کاہے کہ گانا بہت جلد ریلیز کیا جائے گا جس کے لیرکس بہت خوبصورت ہیں، امید ہے اس گانے کو شائقین بہت پسند کریں گے۔

یاد رہے فضا علی اس سے قبل بھی شادی بیاہ کے موضوعات پر گانے پیش کر چکی ہیں۔

ان کا مقبول گانا سہرا لاکھوں ویوز حاصل کر چکا ہے اور دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ ان کے دیگر معروف گانوں میں مکھی، شالہ، چاندنی، دور نہ جا، رنگ رلیاں، رات اور بے وفا شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!