اتوار, اکتوبر 19, 2025
پاکستانرحیم یار خان پولیس کا کامیاب آپریشن، 4 مغوی بازیاب

رحیم یار خان پولیس کا کامیاب آپریشن، 4 مغوی بازیاب

پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مغویوں کو چند روز قبل بھونگ اور احمدپور لمہ کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا، کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!