اتوار, اکتوبر 19, 2025
انٹرنیشنلپاک افغان جنگ بندی معاہدہ کشیدگی کے خاتمے معاون ثابت ہوگا، قطر

پاک افغان جنگ بندی معاہدہ کشیدگی کے خاتمے معاون ثابت ہوگا، قطر

قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ دونوں برادر پڑوسی ملکوں کی سرحد کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد ڈالنے میں معاون ثابت ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں قطر کی وزارت خارجہ نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں مذاکرات کے ادوار ہوئے، مذاکرات کے دوران فریقین نے فوری جنگ بندی اور دونوں ملکوں میں دیرپا امن و استحکام کو مضبوط کرنے کے طریقہ کار کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل اور اس پر قابل اعتماد اور پائیدار عملدرآمد کے لیے آئندہ دنون میں فالو اپ ملاقاتوں پربھی اتفاق کیا ہے، تاکہ دونوں ممالک میں امن و استحکام کے قیام میں مدد مل سکے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!