سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے آئینی ترمیم بارے پارلیمانی کمیٹی کا منظور شدہ مسودہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسودے میں آئینی بینچ بنانے کا اختیار حکومت کو دیا گیا ہے جو قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی بھی حکومت کو دی گئی ہے جس سے عدلیہ کی آزادی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ مسودہ قابل قبول نہیں ہے۔قبل ازیں ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء عامر ڈوگرنے کہا تھا کہ آئینی ترمیم مسودے پر مولانا اور بلاول کا اتفاق رائے ہو بھی جائے تو کمیٹی اڈیالہ جیل جائے گی اور حتمی فیصلہ وہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں جو ڈرافٹ دکھایا گیا اس میں کوئی ایسی چیز نہیں جو ہمارے لئے قاتلانہ ہو، ہمارے اور مولانا کے کچھ ارکان حکومت کے قبضے میں ہیں، اس لئے وہ جب چاہیں طاقت کے زور پر ترامیم کرا سکتے ہیں۔
