اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی صارف مصنوعات کی تجارت سے مارکیٹ کی صلا حیت میں...

چین کی صارف مصنوعات کی تجارت سے مارکیٹ کی صلا حیت میں اضافہ

چین کے شمالی شہر تھیان جن میں منعقدہ ہائی ہی بین الاقوامی کھپت فورم 2024 میں شرکا اظہار خیال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

تھیان جن(شِنہوا)چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھنگ نے کہا ہے کہ چین میں صارف مصنوعات کی تجارت نے مارکیٹ کی نئی طلب کو فروغ دیا ہے اور اب تک گاڑیوں کے کباڑ اور تجدیدی مالی اعانت  کے لیے 14 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

شنگ چھیو پھنگ نے ہائی ہی بین الاقوامی کھپت فورم سے خطاب میں کہا کہ  ملک بھر میں بدھ تک ایک کروڑ 8 لاکھ  سے زائد صارفین نے چین کے صارف اشیا کی تجدید کے پروگرام میں شامل تقریباً ایک کروڑ 56 لاکھ گھریلو استعمال کے آلات خریدے ہیں۔

نائب وزیر تجارت نے بتایا کہ گھریلو آلات کی تجارت کا حجم 73.36 ارب یوآن (تقریباً 10.3 ارب امریکی ڈالر) رہا۔

شنگ چھیو پھنگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی اقتصادی ترقی میں صرف کھپت کا حصہ 60.5 فیصد رہا جس سے جی ڈی پی کی نمو میں 3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

شنگ چھیو پھنگ نے مزید کہا کہ وزارت کھپت کو مزید فروغ دینے اور مارکیٹ کی مثبت رفتار کو مستحکم کرنے کے لئے دیگر محکموں کے ساتھ  مل کر کام کرے  گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!