اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناعلیٰ چینی سفارتکار کی خطہ بحرالکاہل کے ممالک کے سیاستدانوں سے ملاقات

اعلیٰ چینی سفارتکار کی خطہ بحرالکاہل کے ممالک کے سیاستدانوں سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے خطہ بحرالکاہل کے ممالک کے سیاستدانوں کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بحرالکاہل خطے کے ممالک کے سیاستدانوں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت ٹونگا کے سابق وزیراعظم لارڈ توئیواکانو نے کی۔

 وانگ یی نے کہا کہ چین خطہ بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے تبادلوں اور بات چیت کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

ٹونگا کے سابق وزیراعظم لارڈ توئیواکانو اور وفد میں شامل دیگر سیاست دانوں نے کہا کہ خطہ بحرالکاہل کے ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت نمایاں اقتصادی ترقی کی اور روزگار کے مواقع میں بہتری آئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ ایک چین کے اصول پر عمل کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!