اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی بچوں کے پاس ناقابل یقین مواقع موجود ہیں، سربراہ یونیسف

چینی بچوں کے پاس ناقابل یقین مواقع موجود ہیں، سربراہ یونیسف

چین، چینی ریاستی کونسل شین یی چھن نے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی۔ (شِنہوا)

ین چھوان (شِنہوا) اقوام متحدہ کے  بچوں کے فنڈ (یونیسف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ چینی بچوں کے پاس ناقابل یقین مواقع موجود ہیں۔

چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے دورے میں یونیسیف کے آزمائشی پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے رسل نے چین کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی۔

 یونیسیف سربراہ کی حیثیت سے پہلی مرتبہ چین کا دورہ کرنے والی رسل نےشِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں  کہا کہ میری رائے میں چینی بچوں کے پاس ناقابل یقین مواقع موجود ہیں، وہ ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جو بہت تیزی سے ترقی کرنے اور آبادی کو ساتھ لیکر چلنے میں ناقابل یقین کام کررہا ہے۔

انہوں نے کاؤنٹی اور ٹاؤن شپ اسپتالوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نوزائیدہ بچوں کی ابتدائی ضروری دیکھ بھال ، نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کو کھانا کھلانے اور  بچپن کی نشوونما جیسے پروگرامز میں پیشرفت کا جا ئزہ لیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!