ہیڈ لائن:ذرائع ابلاغ کے عالمی ماہرین کے کاشغر کی ترقی کے حوالے سے تاثرات
جھلکیاں:
چھٹے عالمی میڈیا سربراہی اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے نمائندے کاشغر کے قدیم شہر کی ترقی سے متاثر ہوئے۔نمائندوں نے کاشغر میں مختلف مقامات کی سیر کی اور بازاروں میں فروخت کی جانے والی مقامی مصنوعات میں گہری دلچسپی لی
شاٹ لسٹ:
1.کاشغر شہر کے مختلف مناظر
2. اسٹینڈ اپ (انگریزی): ژینگ شِن،نمائندہ شِنہوا
3. ساؤنڈ بائٹ 1 (فرانسیسی): ایسوسی نام بَسَدو، چیف ایڈیٹر ٹوگو پریس
4. ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نجم اقبال، ہیڈ آف کمیونیکیشن،علاقائی وفد برائےمشرقی ایشیا (آئی سی آر سی)
5. ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): خالد موسیٰ، مینیجنگ ایڈیٹر ،مسقط میڈیا گروپ، عمان
6. ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): صلاح الدین عبداللہ، ایڈوائزرٹو ڈائریکٹر جنرل، الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک
7. ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): وونگ چھن وائی، چیئرمین ملائیشیا نیشنل نیوز ایجنسی
8. ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): محمد سفار، چیف ایڈیٹر، تیونس افریقہ پریس ایجنسی
9. ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): وریف کمایحہ، صدر سلک روڈ انسٹیٹیوٹ فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، لبنان
تفصیلی خبر
چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کا اہم تجارتی مرکز کاشغر، قدیم شاہراہ ریشم پر واقع ہے۔یہ شہر آج اپنی ثقافتی اورجغرافیائی اہمیت کی وجہ سے سیاحتی مقام کے طور پر تاریخ اور جدت پسندی کو ملانے والے مرکز کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔
اسٹینڈ اپ (انگریزی): ژینگ شن، نمائندہ شِنہوا
"چھٹی عالمی میڈیا سربراہی اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے نمائندے کاشغر کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ میڈیا کے پیشہ ور افراد کو گلیوں اور راستوں پر چلتے ہوئے شہر کی تاریخ، ثقافت اورترقی کو بہتر اندازمیں سمجھنے میں مدد ملے گی۔”
ساؤنڈ بائٹ 1 (فرانسیسی): ایسوسی نام باساڈو، ایڈیٹر ان چیف، توگو پریس
"میں ایک ’ٹوگولی ‘صحافی ہوں- کاشغر کا یہ میرا پہلا دورہ ہےجو بہت شاندار ہے۔ یہاں کی ترقی کی ایک طویل تاریخ ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نجم اقبال،سربراہ کمیونکیشن، آئی سی آر سی، مشرقی ایشیائی علاقائی وفد
"قدیم ماحول کو دوبارہ زندہ کرنے کےساتھ ایک جدید انداز میں دیکھنا واقعی حیران کن ہےجو میرے لیے ناقابل یقین ہے- دو ہزار سال پہلے کی طرح آج بھی کاشغر کا یہ قدیم شہر چین کو مغرب کے ساتھ جوڑنے کی اہلیت رکھتا ہے، اور یہ میرے لئے حیران کن ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): خالد موسٰی، منیجنگ ایڈیٹر،مسقط میڈیا گروپ ،عمان
"یہ قدیم شہر ثقافت اور ورثے کا منبع ہے۔ آج ہم اس قدیم شہر کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ ہم نے مختلف علاقوں، راستوں پر سفر کے دوران بہت سی چیزیں دیکھیں۔ ہم نے ثقافتی ورثے اور دستکاری کو چین کی جانب سے دی جانے والی اہمیت کا بغور جائزہ لیا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): صلاح الدین عبداللہ، مشیر برائے ڈائریکٹر جنرل، الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک
"ہم نےیہاں چیزوں کو ترقی کرتے دیکھا، خصوصاً دکانوں کے پاس سے گزرتے ہوئے مختلف دستکاری کے نمونوں، مٹی کے برتنوں کی خوبصورت پیداوارمیں مگن لوگوں کو محنتی اور پرعزم پایا۔میں سوچتا ہوں کہ ان محنتی لوگوں کی بہت سی کہانیاں ہیں، جو پوری ذمہ داری سے اچھی چیزیں بنارہے ہیں اورجو چین کی اصل خوبصورتی کا شاندار اظہار ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): وانگ چھون وائی، چیئرمین، ملائیشیا نیشنل نیوز ایجنسی
” سنکیانگ کا میں نے پہلا دورہ 25سال قبل کیا تھا۔ میں نے خود شاہراہ ریشم کو دیکھنا چاہا۔ 25 سال بعد آخر کار میں یہاں کاشغر میں ہوں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں میں ہمیشہ آنا چاہتا تھا۔ میں ایک مختلف کاشغر دیکھ رہا ہوں۔ میں یہاں دنیا کی طرف بڑھتا ہوا کاشغر دیکھ رہا ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): محمد سفار، ایڈیٹر ان چیف، تیونس افریقہ پریس ایجنسی
"کاشغر ایک بہت خوبصورت شہر ہے۔ میں نے یہاں بہت کچھ شاندار دیکھا ہے۔ اور میں سوچتا ہوں کہ اس شہر میں بہت ترقی ہوئی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): واریف کمایحا، صدر،سلک روڈ انسٹی ٹیوٹ برائے مطالعہ و تحقیق، لبنان
"میں کاشغرمیں قیام کے دوران اپنے تمام تجربات بانٹنا چاہتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ اپنے تجربات کو عرب دنیا کے لئے عربی زبان میں ترجمے کےساتھ پیش کروں۔ ہم یہاں سنکیانگ میں ہیں۔ ہم نے خوبصورت سنکیانگ کو دیکھا ہے۔ ہم نے لوگوں کو امن کے ساتھ زندگی گزارتے دیکھا۔”
کاشغر، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link