اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ تریناسپین کے کسانوں کیلئے بڑی کامیابی، چین نے چیری کی برآمدات کی...

اسپین کے کسانوں کیلئے بڑی کامیابی، چین نے چیری کی برآمدات کی منظوری دے دی

چین نے ایک حالیہ فیصلے کے تحت اسپین سے چیری درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔ سیریما چیریز کے پروڈکشن منیجر رودریگو مونوز کے مطابق یہ اقدام اسپین کے کاشتکاروں کے لئے ایک شاندار موقع ہے۔

14 اگست کو چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) نے اسپین کے ان کاشتکاروں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں چینی منڈی میں چیری برآمد کرنے کی اجازت  دی گئی ہے۔ یہ اقدام اپریل میں ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے بیجنگ کے سرکاری دورے کے موقع پر اسپین اور چین کے درمیان دستخط کئے گئے معاہدے کے بعد سامنے آیا۔

ساؤنڈ بائٹ (ہسپانوی): رودریگو مونوز، پروڈکشن منیجر ، سیریما چیریز

"عمومی طور پر اسپین کی چیری اپنے اعلیٰ معیار کی وجہ سے ہمیشہ منڈی میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ چین میں چیری  قیمتی تحفے کے طور پر بہت زیادہ فروخت ہوتی ہے اس لیے بہتر ہے کہ ان کی پیکجنگ پرکشش ہو۔ چیری اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک اضافی قدر رکھتی ہیں اور یہ ایک ایسا موقع ہے جس سے ہم بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔”

بارسلونا، اسپین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین نے اسپین سے چیری درآمد کرنے کی اجازت دے دی

یہ فیصلہ کاشتکاروں کے لئے بڑی کامیابی قرار پایا

اسپین کی چیری اعلیٰ  معیار کے باعث عالمی شہرت رکھتی ہے

14 اگست کو چینی کسٹمز نے فہرست جاری کی

منظور شدہ کاشتکار اب چین کو براہ راست برآمد کر سکیں گے

معاہدہ اپریل میں بیجنگ میں طے پایا تھا

ہسپانوی وزیراعظم نے دورہ چین میں معاہدے پر دستخط کئے

چین میں چیری قیمتی تحفے کے طور پر فروخت ہوتی ہیں

کسانوں کو امید ہے برآمدات منافع بخش ثابت ہوں گی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!