اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچین میں غربت کے خاتمے کی مہم سے خواتین کو بہت زیادہ...

چین میں غربت کے خاتمے کی مہم سے خواتین کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا،وائٹ پیپر

چین کے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے جاری کئے جانےوالے حقائق نامے میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ چین میں غربت کے خاتمے کی عظیم مہم سے چینی خواتین کو وسیع پیمانے پر فائدہ پہنچا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کئے جانےوالے وائٹ پیپر میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ چین میں غربت کے خاتمے کی عظیم مہم سے چینی خواتین کو وسیع پیمانے پر فائدہ پہنچا ہے۔

’’نئے دور میں خواتین کی ہمہ جہت ترقی میں چین کی کامیابیاں” کے عنوان سے جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے مطابق خواتین چین کی نادار آبادی کا تقریباً نصف حصہ ہیں اور انہیں منصوبوں کی ترتیب، مالی وسائل کے استعمال اور گھرانوں کی مخصوص ضروریات کے مطابق اقدامات جیسے اہدافی وسائل کی تقسیم سے خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔

وائٹ پیپر میں چین کی ان کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے جن کے تحت نادار خواتین کو بنیادی طبی و صحت کی خدمات، لازمی تعلیم، سرکاری سبسڈیز، بنیادی خوراک و لباس اور محفوظ رہائش تک رسائی یقینی بنائی گئی۔

وائٹ پیپر کے مطابق غربت کے دوبارہ پیدا ہونے یا برقرار رہنے سے بچاؤ کے لئے ایک متحرک مانیٹرنگ اور امدادی نظام قائم کیا گیا ہے اور ان خواتین کے لئے بھی مسلسل معاونت فراہم کی جا رہی ہے جو غربت سے باہر آ چکی ہیں یا کم آمدنی والے علاقوں میں رہتی ہیں تاکہ وہ مقامی معیشت میں حصہ لے سکیں، روزگار کے بہتر مواقع حاصل اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں۔

چین نے نئی کاروباری اقسام اور صنعتوں جیسے ای-کامرس پروگرامز، فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی اور سیاحت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غریب خواتین کو ان کی مقامی آبادیوں کے اندر روزگار کے اچھے مواقع فراہم کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!